جن کو جلن ہے صوبہ سرائیکستان کی آواز پر تو آئیں تعصب ختم کریں

فیصل شہزاد چغتائی
By -
0

جن کو جلن ہے صوبہ سرائیکستان کی آواز پر تو آئیں تعصب ختم کریں




جن کو جلن ہے صوبہ سرائیکستان کی آواز پر تو آئیں پنجابیوں کے پنجاب، سندھیوں کے سندھ اور بلوچیوں کے بلوچستان صوبہ ، پٹھانوں کو خیبرپختونخواہ ، سب تعصب ہے ایک قوم ہے تو یہ صوبہ صوبہ کی کہانی ختم کریں سب ملکر رہیں۔ اگر یہ سب نہیں کر سکتے تو سرائیکی خطے کی اہمیت کو تسلیم کریں اور صوبہ سرائیکستان بنا کر اس خطے کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں سیاسی پارٹیاں تعصب کو ہوا دینے کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی پر توجہ دیں۔ گزشہ نصف صدی سے سرائیکی خطے کو تباہ کیا گیا۔ اب جبکہ اس خطے سے زراعت جو وجود رکھتی ہے اس کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا ہے ۔ آثار قدیمہ ، تفریحی مقام و تاریخی مقامات کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ایک قدیم زبان اور تاریخ پر پنجابیت کی ماسکنگ کی گئی اور بالآخر جنوبی پنجاب اس خطے پر مسلط کر دیا گیا جو کہ غیرت مند سرائیکی قوم کے لیے ایک گالی کے مترادف ہے۔
فیصل شہزاد چغتائی

Wait 1 Second Redirect the website

Tags:

Post a Comment

0Comments

Post a Comment (0)